Results 1 to 2 of 2

Thread: رفاقت اور دوستی کے معیار۔۔۔۔۔۔ علامہ رضاءالدین صدیقی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam رفاقت اور دوستی کے معیار۔۔۔۔۔۔ علامہ رضاءالدین صدیقی

    رفاقت اور دوستی کے معیار۔۔۔۔۔۔ علامہ رضاءالدین صدیقی

    کہتے ہیں کہ صØ+بت صالØ+ ترا صالØ+ کند، صØ+بت طالع ترا طالع کند۔ نیک اور صالØ+ فرد Ú©ÛŒ صØ+بت اور دوستی صالØ+یت اور پر ہیز گاری کا باعث بنتی ہے اور برے افراد Ú©ÛŒ صØ+بت بھی برائی Ú©ÛŒ طرف Ù„Û’ جاتی ہے۔ عر ب کہتے ہیں المرء علی دین خلیلہٖ انسان اپنے دوست Ú©Û’ مسلک ومشرب پر ہوتا ہے۔ اگر انسان Ú©Ùˆ ایسی رفاقت Ú©ÛŒ تلاش ہو جو اس کیلئے دین اور دنیا دونوں میں معاونت کا سبب بنے ØŒ تو اس کا معیا ر کیا ہونا چاہیے، امام غزالی کہتے ہیں اپنے رفیقِ کار (پارٹنر) اور دوست کا انتخاب کرتے ہوئے اس میں پانچ خصلتیں ضرور دیکھو۔ (Û±) عقل (Û²)Ø+سن خلق(Û³) خیر Ú©ÛŒ صلاØ+یت (Û´) سخاوت (Ûµ)سچائی۔(Û±) عقل مند شخص Ú©Ùˆ اپنا دوست بنائو کیونکہ اØ+مق Ú©ÛŒ دوستی کا کوئی فائدہ نہیں۔ اØ+مق Ú©ÛŒ دوستی کا انجام تنہائی اور قطع تعلقی پر ہوتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں فائدہ ہو لیکن جہالت Ú©ÛŒ وجہ سے نقصان پہنچاتا ہے‘ اسی لیے کہا گیا ہے کہ بے وقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہے۔ Ø+ضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں۔ ’’جاہل سے دوستی مت رکھو اور اپنے آپ Ú©Ùˆ اس سے بچائو پس کتنے جاہل ہیں جنہوں Ù†Û’ Ø+لیم شخص Ú©Ùˆ ہلاک کر دیا‘‘۔ (Û²) بدخو اور بدخلق Ú©ÛŒ پہچان یہ کہ غصے Ú©Û’ وقت اس کا نفس اسکے قابو میں نہیں رہتا۔ Ø+ضرت علقمہ عطاروی رØ+متہ اللہ علیہ Ù†Û’ وفات Ú©Û’ وقت اپنے بیٹے Ú©Ùˆ وصیت Ú©ÛŒ کہ بیٹا اگر کسی Ú©Û’ دوست بننا چاہتے ہو تو ایسے شخص Ú©ÛŒ سنگت اختیار کرو کہ اگر تم اسکی خدمت کرو تو وہ تمہیں Ù…Ø+فوظ رکھے اور بچائے گا، اگر اس سے مِلو، تو تمہارے اخلاق سنوریں۔ تم اس سے نیکی کرو تو اسے شمار کرے اور یا درکھے اگر تم سے Ú©Ùˆ ئی فروِ گذاشت ہو جائے تو وہ تم سے در گزر کرے۔ (Û³) ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے۔ جس کا رØ+جان طبع خیر Ú©ÛŒ طرف ہو۔ یاد رکھو جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا Ø+وادثات زمانہ بھی اسکی اصلاØ+ نہیں کر سکتے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ’’اس شخص Ú©ÛŒ پیروی نہ کر Ùˆ جس کا دل ہم Ù†Û’ اپنی یا د سے غافل کردیا اور وہ اپنی خواہشات کا پیر وکار ہے۔‘‘ (Û´) Ø+ریص اور لالچی Ú©ÛŒ دوستی سے بھی اجتنا ب کر نا چاہیے۔ (Ûµ) جھوٹا شخص سراب Ú©ÛŒ طرØ+ ہوتا ہے جس سے دور Ú©ÛŒ چیز یں نزدیک اور نزدیک Ú©ÛŒ اشیاء دور نظر آتی ہیں۔ جھوٹ کا عادی شخص تمہارے وہ خصائل بیان کریگا جن سے تم خالی ہو اور تمہاری جن غلطیوں Ú©ÛŒ نشاندہی ضروری ہے Ù…Ø+ض تمہیں خوش کرنے کیلئے ان سے پہلوتہی کر یگا۔ ہماری روشن اور تابندہ اخلا Ù‚ÛŒ قدروں Ù†Û’ ایک عام دوستی کیلئے کتنے معیار قائم کیے ہیں اور ہم اپنے ماØ+ول معاشرے اور ملت Ú©ÛŒ ذمہ داریوں کیلئے بھی کسی معیا ر Ú©Û’ قائل نہیں رہے Û”



  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: رفاقت اور دوستی کے معیار۔۔۔۔۔۔ علامہ رضاءالدین صدیقی


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •